وفاقی وزیرِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دوسرا تین روزہ بین الاقوامی مقابلۂ قرأت رواں ماہ کی چوبیس تاریخ سے اسلام آباد میں ہوگا۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں اکتیس ممالک کے قراء کی شرکت متوقع ہے۔