Thursday, 19 November 2026, 12:26:55 am
 

مزید خبریں

 
بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک قتل کی سازش کے مقدمے میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آگیا
November 18, 2026

بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی ایماء پر بیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہریNikhil Gupta امریکی قانون کی گرفت میں آ گیا ہے۔

بھارتی جریدے "دی ہندو" کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرزنے امریکہ میں قتل وغارت گری میں ملوث "را" کے ایجنٹ نِکھل گپتا کیلئے چوبیس سال سے زائد سزا کی سفارش کی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سکھ رہنماء گُرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا کو رواں ماہ کی بیس تاریخ کو سزا سنائی جائے گی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گزشتہ سال عدالتی سماعت کے دوران بھارتی شہری نکھل گپتا اورVikash Yadav کی پاکستان اورنیپال میں ایک اور قتل کی منصوبہ بندی کا بھی انکشاف ہوا تھا۔