Wednesday, 18 November 2026, 12:12:35 am
 
طالبان رجیم کی غیرانسانی پابندیوں سے افغان خواتین بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم
November 16, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرانسانی پابندیوں نے افغان خواتین کو صحت کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم کردیا ہے۔

معروف عالمی جریدے "دی گارڈین" اور "زن ٹائمز" کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کی ظالمانہ پابندیوں کے باعث افغان خواتین کیلئے طبی امداد کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کے غیراعلانیہ احکامات کے باعث مرد ڈاکٹر خواتین مریضوں کا معائنہ کرنے سے گریزکر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغان خواتین علاج کیلئے اپنی اور ڈاکٹروں کی جان خطرے میں ڈالنے یا بیماری کے ساتھ زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔