افغان طالبان حکومت نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں بدستور عائد کررکھی ہیںجس سے افغان خواتین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے تعلیم، سائنس اور ثقافت کے ادارے یونیسکو نے خبردار کیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے باعث افغانستان تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ماہرین کی ایک اور نسل سے محروم ہو جائے گا۔
وائس آف امریکہ کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی پابندیوں کے باعث چوبیس لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں۔
طالبان نے دو ہزار اکیس سے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جبکہ دو ہزار چھبیس میں کسی بھی لڑکی کو یونیورسٹی میں داخلہ نہیں دیا گیا۔
طالبان کے انتہا پسندانہ نظریات اور خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیوں نے افغانستان کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے۔