Wednesday, 18 November 2026, 12:12:36 am
 
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہاء پسندوں کے نفرت انگیز جرائم بے نقاب
November 17, 2026

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ایک جائزہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہاء پسندوں کے نفرت انگیز جرائم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

امریکی تنظیم برائے انسانی حقوق "ساؤتھ ایشیاء جسٹس کمپین"کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی بنیادوںپر تشدد کے باعث گزشتہ 3 ماہ میں 16 مسلمان قتل کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں سے زبردستی ہندو توا کے نعرے لگوانے اور ان کی تذلیل کرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے۔