Wednesday, 18 November 2026, 12:12:32 am
 
مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دور میں بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا، راہول گاندھی
November 15, 2026

بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دور میں بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا، ان کے مطابق ملک میں دو ہزار چودہ میں جمہوریت ختم کر دی گئی تھی۔

وہ حیدرآباد میں دو روزہ بھارت سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔

کانگریس رہنما نے سوال اٹھایا کہ اگر الیکشن کمیشن چودہ کروڑ ووٹرز کو غیر قانونی قرار دے تو ایسا انتخاب کیسے جائز ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ دو ہزار چوبیس کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے چودہ کروڑ افراد کو چند ماہ قبل جعلی ووٹرز قرار دیا گیا تھا جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

راہول گاندھی نے یقین ظاہر کیا کہ حزب اختلاف عوام سے براہ راست رابطے کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو شکست دے گی۔