Monday, 19 October 2026, 05:03:28 am
 
صوبے کو خطے میں لائیو اسٹاک کا مرکز بنانا حکومت کا ہدف ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
October 18, 2026

File Photo

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کو خطے میں لائیو اسٹاک کا مرکز بنانا ان کی حکومت کا ہدف ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت مویشی پالنے والے کسانوں کو قومی برآمد کنندگان اور بین الاقوامی ویب سائٹس سے منسلک کرنا چاہتی ہے۔

صوبے میں ایک سال میں چار لاکھ مویشیوں کی افزائش کی گئی ، جس سے مویشی پالنے والے کسانوں کو ایک ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جبکہ وزیراعلیٰ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ہر کسان کو فی جانور ستائیس ہزار روپے کا منافع حاصل ہورہا ہے۔

ادھر لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار مویشی برآمد کیے جانے کے باعث پنجاب کی مویشیوں کی برآمدات میں تینتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔