سکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے دالبندین میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔