Saturday, 17 October 2026, 04:43:49 am
 
شہیدِ ملت خان لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی
October 16, 2026

پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہیدِ ملت خان لیاقت علی خان کی پچھترویں برسی جمعہ کے روز منائی گئی۔

وہ مشرقی پنجاب کے شہر کرنال میں پیدا ہوئے۔

لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان اور آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔

اس کے بعد انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حصول کی خاطر قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر جدوجہد کی۔

لیاقت علی خان کو انیس سو اکیاون میں آج کے روز راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک عوامی اجتماع کے دوران شہید کر دیا گیا۔ بعد ازاں اس باغ کا نام ان کے نام پر لیاقت باغ رکھ دیا گیا۔