Saturday, 17 October 2026, 10:30:33 pm
 
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے
October 17, 2026

حکومت نے آئندہ تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے ترانوے پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو چھیاسی روپے تیس پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت تین سو چھیانوے روپے چھیانوے پیسے فی لیٹر برقراررہے گی۔