بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلوچستان خصوصی ترقیاتی اقدام کے تحت ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
اس اقدام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت ضلع نصیر آباد میں چوہترکروڑ روپے کی لاگت سے اٹھہتر منصوبے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ان منصوبوں میں تعلیم، صحت عامہ، پینے کے صاف پانی، سڑکوں اور دوسری بنیادی سہولتوں کے منصوبے شامل ہیں۔