Friday, 16 October 2026, 03:56:39 am
 
وزیراعظم کی پشاور سکول حادثہ کے ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت
October 15, 2026

 وزیراعظم شہبازشریف نے پشاورمیں ایک سکول کی چھت گرنے کے واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے گورنرفیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران  سانحے کی جامع رپورٹ طلب کی اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سکول کے مالک کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔