Monday, 19 October 2026, 03:57:33 am
 
صدرِ مملکت نے سانحہ کارساز کے شہدا کو انیسویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا
October 18, 2026

File Photo

صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو ان کی انیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیاں پاکستان کی قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود ثابت قدم رہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ آئین کی بالادستی، عوام کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کا تحفظ شہدا کی قربانیوں کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے قومی عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

آصف علی زرداری نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔