Monday, 19 October 2026, 03:57:14 am
 
نائب وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال
October 18, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے جاری اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔