Sunday, 18 October 2026, 04:02:50 am
 
وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو تربیت کے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور
October 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں کھیلوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے اقدامات پر غور کیلئے جلد کھیلوں کی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کانفرنس میں کھیلوں کے حکام، سابق اور موجودہ کھلاڑی شرکت کریں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بحال کرنے کے طریقوں پر غور کریں گے۔

شہباز شریف نے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ بہتری کی اب بھی کافی گنجائش موجود ہے۔

وزیراعظم نے ہاکی، کرکٹ اور اسکواش سمیت مختلف کھیلوں میں پاکستان کی ماضی کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بلاامتیاز تربیت کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔