نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں منڈیوں تک رسائی بہتراور برآمدات متنوع بنانے، سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے اور سرحد پار تجارت کے طریقہ کار میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر غور کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ قابلِ عمل تجاویز تیار کریں اور مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کیلئے بروقت پیشرفت یقینی بنائیں۔