Monday, 19 October 2026, 03:56:08 am
 
ایس آئی ایف سی کی رواں سال معیشت کے اہم شعبوں میں نمایاں پیش رفت
October 18, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے رواں سال معیشت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات کے فروغ کے لیے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

صنعتی شعبے میں سات نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری میں سہولت فراہم کی گئی، جن میں تقریباً ستر کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

توانائی کے شعبے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے چار سو پینتیس کلومیٹر طویل وائٹ آئل پائپ لائن کی منظوری حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

کونسل کے تعاون سے جیٹ گرین کے تیس لاکھ ڈالر مالیت کے نجی ایئرلائن منصوبے کی زیر التوا منظوریوں کا عمل مکمل کیا گیا۔

صحت اور کان کنی کے شعبوں میں قومی ویکسین پالیسی، ادویات کی جانچ اور معدنیات میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے کام آگے بڑھایا گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے چین، سعودی عرب، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان سمیت اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے روابط کو بھی وسعت دی۔