Monday, 19 October 2026, 03:53:58 am
 
پاکستان اور مصر کا سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی
October 18, 2026

پاکستان اور مصر نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل آر فور فریم ورک کے تحت تعاون پر بھی بات چیت کی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امور پر تعاون کے لیے آر فور کا اگلا اجلاس جلد منعقد ہونے کی امید ظاہر کی۔