Thursday, 02 May 2024, 12:57:46 am
بھارت خراسان کے دہشت گردوں کو پڑوسی ملکوں کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے
April 18, 2024

بھارت خراسان صوبے کے دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے اور اپنے پڑوسی ملکوں خصوصاً پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

حال ہی میں کیرالہ کے رہنے والے ایک بھارتی شہری SANAUL ISLAM کو افغانستان میں گرفتار کیا گیا جو کہ آئی ایس۔ خراسان صوبہ کا کارندہ تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ٹی ٹی پی سے منسلک دو بھارتی شہریوں کو بھی کرناٹکا سے گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ سال فروری میں بھارتی شہری ذوہیب خان کی افغانستان میں آئی ایس خراسان کے کارندے کے طور پر نشاندہی کی گئی۔

آئی ایس خراسان صوبہ کے کارندہ کا ایک اور بدنام زمانہ سرغنہ ابوعثمان الکشمیری جو بھارتی شہری تھا گزشتہ سال افغانستان میں مارا گیا تھا۔