اسرائیلی فوج نے محصور غزہ پر جاری حملوں میں مزید ستاون فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
غزہ کے شہری دفاع کے میڈیا آفیسر احمد رضوان نے اے ایف پی کو بتایا کہ BUREIJ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
سات اکتوبر2023 ء سے شروع ہونے والی جنگ سے اب تک غزہ کے تقریباً تمام چوبیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔