غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید ایک سو چھ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کے وزارت صحت کے مطابق اکتوبر2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک باون ہزار سات سو ساٹھ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر ناروے اور آئس لینڈ نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کا اسرائیل کا منصوبہ غیر قانونی ہے جس سے لڑائی مزید بڑھے گی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔