Friday, 09 May 2025, 05:32:31 pm
 
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید16 فلسطینی شہید
May 08, 2025

اسرائیلی فوج نے غزہ میں آج اپنے وحشیانہ حملوں میں سولہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ فضائی حملے دیرالبلاح اور وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ نصیرات میں کیئے گئے۔

شجاعیہ  میں گولہ باری سے ایک اور فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔

ادھر  اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے باعث امداد کا سلسلہ منقطع ہونے سے علاقے میں بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے ۔

غزہ میں خوراک فراہم کرنے والی اہم تنظیم ورلڈ سنٹرل کچن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری کی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔