Tuesday, 13 May 2025, 03:49:27 pm
 
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا بھارتی فوجی حملوں پر گہری تشویش کااظہار
May 07, 2025

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پار سے بھارتی فوجی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذآرائی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔