Monday, 05 May 2025, 01:39:27 pm
 
غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید
May 05, 2025

غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں مزید چوبیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی افواج نے امدادی کارکنوں پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے اس وقت فائرنگ کی جب وہ بمباری سے تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے تلے سے متاثرین کو بچانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

ادھر فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث طبی خدمات کی امدادی سرگرمیوں کیلئے وسائل کی شدید قلت کا سامنا ہے۔