اقوام متحدہ اور عالمی رہنمائوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لائن آف کنٹرول اور عالمی سرحد پار بھارتی فوج کے حملوں پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے شہروں اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں بھارتی میزائل حملوں کو شرمناک قراردیا۔
ایران، ترکی، فرانس ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، روس ، یورپی یونین، جاپان اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت کریں۔