امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی جلد ختم ہو جائے گی۔
مارکوروبیو نے مزید کہا کہ وہ تنازعہ کے پرامن حل کے لئے بھارتی اور پاکستانی قیادت کے ساتھ رابطہ برقرار رکھیں گے۔