Sunday, 08 November 2026, 01:33:09 pm
 
آزاد جموں وکشمیر کے ضلع باغ میں پاک فوج کے زیرِاہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
November 06, 2026

آزاد جموں وکشمیر کے ضلع باغ کے دوردرازعلاقے کوٹھیاں میں پاک فوج کے زیرِاہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 512 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات، لیبارٹری ٹیسٹ، ڈریسنگ اور آئی وی ٹریٹمنٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔