(File Photo)
سندھ حکومت نے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے دس لاکھ سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آج کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزید سات لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ کے متاثرین سیلاب کیلئے پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مکانات کے مالکانہ حقوق خواتین کو منتقل کیے جا رہے ہیں، تاکہ انہیں مالی اور سماجی طور پر با اختیار بنایا جا سکے۔