Wednesday, 18 November 2026, 12:20:17 am
 
نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ملک بھر میں عوامی حمایت کا اظہار
November 16, 2026

پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام دیرینہ مسائل کے حل کیلئے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، پشاور، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور  گوجرانوالہ کے شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان، بالخصوص سندھ میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹس کے قیام سے ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنے گی۔