Monday, 09 November 2026, 09:16:50 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا
November 09, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھارہ

کراچی تئیس

پشاور پندرہ

کوئٹہ اور مظفرآباد دس

گلگت تین

اور مری سات ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، شوپیاں اور بارہ مولہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ، لیہہ منفی چار جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔