Saturday, 07 November 2026, 09:20:56 pm
 
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہوگا
November 07, 2026

اسلام آباد میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم جمعرات سے شروع ہوگا۔

اس فورم میں دنیا بھر سے معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شرکت کریں گی۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک کے مطابق پاکستان بے پناہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے، جو سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل سے مؤثر استفادہ پاکستان میں صنعتی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔