Wednesday, 04 November 2026, 01:47:37 pm
 
پاکستان میں صنعتی ترقی ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات جاری
November 04, 2026

پاکستان میں کاروباری آسانیوں، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر اور ایس آئی ایف سی کے حکام نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں کاروبار میں آسانی، ڈیجیٹل تبدیلی اور سندھ کی ترقیاتی صلاحیت سے استفادہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی اسپیشل اکنامک زون کی حیثیت سے منظوری دی گئی ہے۔

کراچی انڈسٹریل پارک میں بندرگاہ تک رسائی، مکمل بنیادی سہولیات اور برآمدی صنعتوں کیلئے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔