Saturday, 14 November 2026, 05:27:39 am
 
غزہ بورڈ آف پیس کا غزہ امن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ
November 13, 2026

غزہ بورڈ آف پیس نے غزہ امن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں بورڈ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ منصوبے کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں جن میں جنگ بندی برقرار رکھنا، شہریوں کا تحفظ اور غزہ کو غیر فوجی بنانا شامل ہے۔

بورڈ نے کہا کہ غزہ میں جانی نقصان کا المناک واقعہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ امن منصوبے پر پیشرفت ضروری ہے۔

یہ بیان گزشتہ روز خان یونس کے ناصر ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں چھ فلسطینیوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔