Saturday, 14 November 2026, 05:27:41 am
 
پاکستانی ادویات قبضے میں لینے ، انہیں جلانے کی کوشش پر افغانستان میں احتجاج شروع ہوگیا
November 13, 2026

افغانستان کے صوبہ قندھارمیں طالبان اہلکاروں کے ادویات کی مارکیٹوں پر چھاپوں کے دوران پاکستانی ادویات ضبط اور نذرِ آتش کرنے کی کوشش پر احتجاج جھڑپوں میں تبدیل ہوگیا۔

افغان میڈیا آئوٹ لیٹ ''افغانستان انٹرنیشنل'' کے مطابق پرتشدد مظاہرے میں طالبان کی فائرنگ سے چھ عام شہری اور پانچ طالبان اہلکار بھی زخمی ہو ئے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے طالبان اہلکاروں کے خلاف شدید مزاحمت گئی اور ان کی گاڑیوں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے نشانہ بنایا گیا۔