Wednesday, 07 October 2026, 03:44:51 am
 
مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا اقدام مسترد کر دیا
October 06, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے علاقے میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے زیرِ قیادت بھارتی حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ وہ مختلف ریاستوں میں اسے زبردستی نافذ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دیگر بھارتی ریاستوں کی حکومتوں نے بھی اس کے نفاذ کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قانون کا مقصد یکسانیت پیدا کرنا ہو، اس کو الگ الگ ریاستوں کی جانب سے مختلف انداز میں متعارف کرانے کی بجائے اس پر قومی سطح پر بحث اور غور کیا جانا چاہیے۔