Thursday, 18 June 2026, 05:00:46 am
 
تیس ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنا پاکستان کیلئے باعث مسرت ہے:نائب وزیراعظم
June 17, 2026

File Photo

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تیس ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنا پاکستان کیلئے باعث مسرت ہے۔

انہوں نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان افراد میں آٹھ ایرانی ماہی گیر بھی شامل ہیں، جنہیں برطانوی جہاز ایم ایم اے ویلر نے سمندر میں اس وقت بچایا جب ان کی کشتی حادثے کا شکار ہوئی جبکہ ایرانی عملے کے بائیس ارکان جہاز Lenore, Davina سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں حال ہی میں امریکی حکام نے تحویل میں لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں گروپ آئندہ چند روز میں کراچی کے راستے سفر کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایرانی، امریکی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ایرانی شہریوں کی محفوظ منتقلی اور جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی پر مبنی تعاون اور ایرانی بھائیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔