File Photo
سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے محمد عبدالقادر نے معاشی اشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے برآمدات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان میں استحکام لانے میں سول اور عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
اعظم سواتی نے زور دیا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔
عبدالواسع نے کہا کہ بجٹ میں پانی اور سڑکوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے مزید فنڈز مختص کیے جانے چاہئیں۔