Thursday, 18 June 2026, 03:40:41 am
 
وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
June 17, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی اہمیت کے امور، سیاسی منظر نامے اور وفاقی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائیگا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عالمی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔