روسی میڈیا نے امریکہ ایران امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
روس کے سرکاری خبر رساں ادارے TASS نے پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ ایران مذاکرات میں حاصل ہونے والی کامیابی کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
روسی جریدے سپوتنک نے کہا کہ امریکہ ایران امن معاہدے پر جہاں بھی دستخط ہونگے، مرکزی ثالث پاکستان ہی رہے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی قیادت ثالث کے طور پر انتہائی اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔