نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی حالیہ مفاہمت اور جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ کے مقام Bürgenstock میں مفاہمتی یادداشت پرہونیوالے دستخطوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
مذاکرات کے دوران رواں ماہ کے آخر میں چار علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔