File Photo
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔
قومی غذائی تحفظ کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیش کئے گئے اقدامات کو کاروباری برادری اور معاشرے کے دوسرے طبقات نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے کو مراعات دی گئی ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدنی و منافع میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے زیتون کے شعبے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں اس کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
قومی غذائی تحفظ کے وزیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کے ثالثی کردار کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔