پاکستان نے یمن کے بحران کے حل کیلئے ایک جامع سیاسی عمل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یمن میں پائیدار امن صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے یمنیوں کی قیادت میں سیاسی عمل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔