ڈھاکہ میں جنوبی ایشیائی فٹ بال فیڈریشن کی چمپئن شپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ بھارت نے بھوٹان کو دو ایک سے ہرایا۔
فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چھ بجکر پینتالیس منٹ پر شروع ہوگا۔