Saturday, 10 October 2026, 04:47:38 am
 
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سات خارجی ہلاک
October 09, 2026

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے سات خارجی ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی مؤثرکارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔