Friday, 09 October 2026, 03:56:33 am
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا
October 08, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چھبیس

کراچی ستائیس

پشاور تئیس

کوئٹہ پندرہ

گلگت گیارہ

مری بارہ

اور مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ ایک ، شوپیاں گیارہ اور بارہ مولہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔