محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی ستائیس
پشاور اکیس
کوئٹہ پندرہ
گلگت چودہ
مری بارہ
اور مظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورکہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور پلوامہ میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ دو، اننت ناگ بارہ جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔