محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کاامکان ہے۔
تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چوبیس
کراچی اٹھائیس
پشاور تئیس
کوئٹہ چودہ
گلگت اور مری گیارہ
جبکہ مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں، بارہ مولہ، لیہہ،سرینگراورجموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے،تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیںگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ صفر جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ۔