محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی اور زیریں علاقوں، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں شام اور رات کے دوران بعض مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پچیس
کراچی ستائیس
پشاور تئیس
کوئٹہ پندرہ
گلگت گیارہ
مری بارہ
اور مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ اور جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر تیرہ، جموں تئیس، لیہہ ایک، شوپیاں گیارہ، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔