محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور پشاور چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی اٹھائیس
کوئٹہ سترہ
گلگت بائیس
مری تیرہ
اور مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اوربعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ چارجبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔