Tuesday, 06 October 2026, 03:43:27 am
 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
October 05, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور چھبیس

کراچی ستائیس

پشاور پچیس

کوئٹہ سولہ

گلگت دس

مری تیرہ

اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس ،لیہہ چار جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔